بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت بدھ کو پونے کی جیل سے ممبئی کے باندرہ میں واقع اپنے مکان پہنچے۔سنجے کی اپیل پر جیل انتظامیہ نے سنجے دت کو ۱۴دن کے لیے اپنے مکان جانے کی اجازت دی ہے۔اپنے مکان پہنچ کر میڈیا سے سے بات کرتے ہوئ
ے سنجے دت نے کہا ’میں نے ان چھٹیوں کے لیے پانچ ماہ قبل درخواست دی تھی۔ مجھے کوئی خاص رعایت نہیں مل رہی ہے۔ میں نے تو جیل میں ۱۸کلو وزن کم کیا ہے۔‘سنجے دت ۱۹۹۳ممبئی دھماکے سے جڑے ایک معاملے میں ۴۲ماہ کی جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔انہیں ۲۰۱۳میں عدالت کے فیصلے کے بعد جیل بھیجا گیا۔قانون کے مطابق کسی قیدی کی چھٹی کی اپیل پر اگر جیل انتظامیہ راضی ہو تو اسے کچھ دنوں کے لیے رہائی دی جاتی ہے۔سنجے دت نے ۱۹دسمبر کو ریلیز ہوئی عامر خان کی فلم ’پی کے‘ میں ایک چھوٹا لیکن اہم کردار ادا کیا ہے۔عامر خان نے حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سنجے دت جیل سے باہر آتے ہیں تو وہ انہیں پی کے ضرور دکھائیں گے۔اس پر سنجے دت نے کہا ’میں، عامر، راجو اور ودھ ونود چوپڑا کا شکرگزار ہوں۔ میں پی کے ضرور دیکھوں گا۔‘