ریوڈی جنیرو:ریگزرواں فیفا ورلڈ کپ میں 6 گول کے ساتھ سرفہرست ہیں اور وہ اس وقت تک ”گولڈن بوٹ ایوارڈ” کے مضبوط امیدوار ہیں۔ ارجنٹائن کے میسی، برازیل کے نیمار اور جرمنی کے تھامس مولر چار، چار گولز کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ کولمبیا کی ٹیم کوارٹر فائنل میں برازیل کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ ٹورنامنٹ میں کولمبیا نے سب سے زیادہ 12 گول کیے ہیں، گول پر سب سے زیادہ حملے بیلجیم نے کیے جو 91 ہیں۔ کوسٹا ریکا نے سب سے زیادہ 144 گول بچائے۔ سب سے زیادہ پاس 2938 جرمن کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو دیے۔