کانپور، 5اگست (یو این آئی)“ڈیو ٹو ہر”ان الفاظ نے سرخیوں میں رہنے والے جیوتی قتل کیس میں کانپور پولیس کے کئی سوال حل کردیئے ہیں کیوں کہ ان الفاظ سے جیوتی کے شوہر پیوش کے اس کی محبوبہ سے تعلقات کے پختہ ثبوت مل رہے ہیں۔ہائی پروفائل اس قتل کیس کی شکار جیوتی دیسائی کی ڈائری ملنے سے پولیس کو اس بات کا اطمینان ہے کہ وہ قاتلوں کو سزا دلانے میں کامیاب رہے گی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آر کے چترویدی نے فون پریو این آئی کو بتایا کہ جیوتی نے ڈائری میں اپنے سب سے زیادہ تکلیف دہ وقت ہنی مون کا ذکر کیا ہے جس میں ان کے وہ 12 دن انتہائی تکلیف دہ دور سے گذرے۔مسٹر چترویدی کے مطابق جیوتی نے لکھا ہے“ہنی مون کے وقت پیوش مجھے ایئرپورٹ پر دو گھنٹے تنہا چھوڑ کر کہیں چلاگیا تھا اور پھر واپس آنے پر اس نے بتایا کہ وہ تجارت کے
سلسلے میں اپنے دوست سے بات چیت کے لئے گیا تھا۔