گوہاٹی: مرکزی وزیر خزانہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی نے آج آسام کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا دستاویز بصیرت جاری کیا۔
مسٹر جیٹلی نے اس موقع پر کہا کہ یہ ریاست کی ناکام کانگریس حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کا تاریخی موقع ہے ۔انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ‘آسام اسمبلی انتخابات ناکام کانگریس حکومت کو جڑ سے اکھاڑنے کا تاریخی موقع ہے ‘۔مسٹر جیٹلی نے کہا، ‘یہ اس بات کا ویژن ڈاکومنٹ ہے کہ آسام کے لئے 2016 سے 2025 تک کا کیا روڈ میپ ہونا چاہئے ‘۔واضح رہے کہ آسام میں 126 اسمبلی سیٹوں کے لئے دومرحلوں میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ پہلے مرحلے کی پولنگ چار اپریل کو اور دوسرے مرحلے کی 11 اپریل کو ہوگی۔