نئی دہلی، 17 اگست (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی حالت مستحکم لیکن مشکل بنی ہوئی ہے۔
مسٹر جیٹلی سانس لینے میں تکلیف اور بے چینی بڑھنے پر گزشتہ نو اگست سے آل انڈیا انسٹی ٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل ہیں۔
صدر رام ناتھ كووند، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جمعہ کو ایمس پہنچے اور مسٹر جیٹلی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔