سگو ۔دہلی دولت مشترکہ کھیلوں کی طلائی تمغہ فاتح ملیشیا شوٹر نور کھوئی ہوئی جیکٹ ملنے کے بعد اب گلاسگو میں چل رہے دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لے سکیں گی۔ نور نے چار سال پہلے نئی دہلی دولت مشترکہ کھیلوں میں ساتھی کھلاڑی سوریانی تائبی کے ساتھ 10 میٹر ایئر رائفل میں طلائی تمغہ جیتا تھا لیکن اسکاٹ لینڈ پہنچنے کے دوران شوٹنگ جیکٹ کھونے کی وجہ وہ پیر کو رجسٹریشن نہیں کرا پائی تھی۔جس کے بعد نور کو 10 میٹر ایئر رائفل اور 50 میٹر رائفل مقابلوں سے ہٹنا پڑا تھا۔ایسا مانا جا رہا تھا کہ نور کی کھوئی ہوئی جیکٹ لندن میںہے لیکن آخر کار وہ کوالالمپور ہوائی اڈے کے کھویا۔پایا محکمہ میں ملی۔ جمعہ کے شوٹنگ مقابلوں کے پیش نظر جیکٹ بدھ کو اسکاٹ لینڈ پہنچ گئی۔ملیشیاٹیم کے منیجر موسی عمر نے کہا کہ کھیلوں کے ا ٓرگنایزرنے اپیل کو منظور نہیں کیا لیکن پری ٹورنامنٹ تکنیکی اجلاس سے پہلے وہ لائن اپ میں تبدیلی کر سکتے ہیں جس سے نور کیلئے مقابلے میں حصہ لینے کا راستہ صاف ہو جائے گا۔ وہیں دوسری جانب کرکٹ کو دولت مشترکہ کھیلوں میں شامل کئے جانے کے تمام کوشش کو ناکام کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ نے دولت مشترکہ کھیل یونین کی تجویز کو مسترد کر کرکٹ کو دولت مشترکہ کھیلوں میں شامل کیے جانے سے انکار کر دیا ہے۔آئی سی سی کی اس تجویز کو مسترد کرنے کے ساتھ ہی سال 2018 میں ہونے والے اگلے دولت مشترکہ کھیلوں تک اس تقریب کا حصہ نہیں ہو گا۔ سال 1998 کوالالمپور کھیل میں پہلی اور آخری بار 50 اوور کرکٹ کو دولت مشترکہ کھیلوں میں شامل کیا گیا تھا۔ اس دوران جنوبی افریقہ نے طلائی تمغہ جیتا تھا۔ دولت مشترکہ کھیل یونین کے صدر نے سال 2012 میں آسی سی کے سامنے تجویز رکھ کر کرکٹ کو 2014 گلاسگو اور 2018 دولت مشترکہ کھیلوں میں شامل کئے جانے کیلئے کہا تھا۔ گلاسگو میں بدھ سے 2014 دولت مشترکہ کھیلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔