چنئی:تمل ناڈو میں حکمراں انا ڈی ایم کے نے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کے انتقال کے سبب آئندہ سات دنوں تک اپنی تمام مجوزہ تقاریب اور میٹنگوں کے رد کرنے کا آج اعلان کیا ہے ۔
وزیر اعلی اور انا ڈی ایم کے کی سربراہ جے جیہ للیتا نے یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا کہ کلام تمل ماں کے عظیم بیٹوں میں سے ایک تھے ۔ ان تمام سے ہمیں سبق حاصل کرنا چاہئے ’۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کلام کی موت پر آئندہ ایک ہفتہ تک پارٹی کی تمام تقاریب اور میٹنگوں کو رد کیا جاتا ہے ۔