چینئی:اے آئی اے ڈی ایم کے کی سربراہ و تمل ناڈو کی وزیراعلی جیہ للیتا نے سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبداکلام کے احترام اور ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک ہفتہ تک کے لیے تمام پارٹی پروگراموں کو منسوخ کردیا ہے ۔
پارٹی کے ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کلام کو خراج پیش کرنے کے لیے اے آئی اے ڈی ایم کے کی جانب سے ایک ہفتہ تک کے لیے تمام پروگراموں کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کلام کو خراج پیش کرتے ہوئے کہاکہ کلام نے اپنی زندگی سادگی سے گزاری اور اپنی سخت محنت ، علم ، صلاحیت اور قربانی کے ذریعہ انہوں نے تاریخ میں اپنا نام درج کروایا ۔
اسی دوران ڈٰی ایم کے سربراہ کروناندھی نے بھی کلام کو خراج پیش کیا ۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیام میں ان کے غمزدہ کنبہ کے ارکان سے تعزیت کی ۔