گورکھپور:ٹرینوں میں مسافروں کو نشیلا پاو¿ڈر سونگھانے کے بعد ان کا سامان لوٹ لینے والے زہر خورانوں گروہ کے دو لوگوں کو جی آر پی نے پکڑ لیا۔ ان کے پاس سے چوری کئے ہوئے چھ بیگ ، پانچ موبائل ، تین کیمرے اور ۲۳۸۰۰روپئے اور۳۲۰گرام نشیلا پاو¿ڈر برآمد ہوا۔ پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے دونوں کو جیل بھیج دیا۔ شام کو جی آر پی انسپکٹر گرجا شنکر ترپاٹھی کو مخبر سے اطلاع ملی کہ ریلوے اسٹیشن کے سرکولیٹنگ ایریا میں دو مشتبہ افراد چوری کی اسکیم بنارہے ہیں۔
مخبر کی اطلاع کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے گرجا شنکر ترپاٹھی ، داروغہ اپیندر مشرا ، سپاہی راگھویندر مشرا ،رنجیت پانڈے ، ساجد امام، پریم چند ، سرجیت سنگھ موقع پر پہنچ گئے۔ اس دوران گونڈہ کے وزیر گنج بیلیا گاو¿ں باشندہ دنیش تیواری اور گونڈہ کے ہی چنہا باشندہ امت چوہان کو پکڑ لیا گیا۔ تلاشی میں دنیش اور امت چوہان کے پاس تین سو بیس گرام نشیلا پاو¿ڈر ، چھ بیگ ، پانچ موبائل ، تین کیمرہ اور ۲۳۸۰۰ روپئے برآمد ہوئے۔ پوچھ گچھ میں دونوں نے قبول کیا کہ وہ گذشتہ چھ اگست کو ریلوے بکنگ ہال پر ایک مسافر کا بیگ ،دس اگست کو نرکٹیا گنج پسینجر ٹرین میں زہر خورانی کرکے سامان اور موبائل چوری کیا تھا۔