بارہ بنکی(نامہ نگار) سرو شکشا ابھیان کے تحت صد فیصد نامزدگی کرائے جانے کیلئے ضلع ثانوی تعلیمی افسر پی این سنگھ کی صدارت اور ضلع کنوینر جے کے سونی کی قیادت میںضلع سطحی اسکول چلو مہم اور بیداری جلسہ کی ایک ریلی مقامی کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم سے نکالی گئی۔ اورشہرکے اہم راستوں کوتوالی ، بیگم گنج ،نبلیٹ چوراہا،چھایاچوراہا،پولیس چوراہا ہوتے ہوئے ریلی پولیس لائن احاطہ میںجلسہ کی شکل میںتبدیل ہوئی۔ ریلی میں مختلف اسکولوں کے تقریباً آٹھ ہزار طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ ضلع مجسٹریٹ یوگیشوررام مشرانے ہری جھنڈی دکھاکرریلی کو
اسٹیڈیم سے روانہ کیا۔ ریلی میں مختلف اسکولوں کے ہزاروںبچے ایک بھی بچہ چھوٹا عہدہماراٹوٹا،وغیرہ نعروںکے درمیان شہرکے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پولیس لائن احاطہ پہنچے ۔ بیداری جلسہ کوخطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پولیس سپرنٹنڈنٹ عبدالحمید نے تعلیم کی اہمیت کاذکر کیا۔ بی ایس اے نے انتظامیہ کے ذریعہ دی جارہی مختلف سہولیات دوپہر کاکھانا، مفت ڈریس کی تقسیم ، مفت کتابیں اور معیاری تعلیم حاصل کرنے کی عوام سے اپیل کی ۔اس کے علاوہ اس جلسہ میں بی ای او آر پی سنگھ ، پشپیندر جین ، سشیل کمار پانڈے ، ارونیندرکمار، ورما وغیرہ نے بھی اپنے خیال ظاہرکئے ۔ اس موقع پرجے کے سونی ، ارملا شکلا، ونیتامشرا، اندرادیوی، اجے وکرم سنگھ، ریتوپاٹھک ،آدرش ترپاٹھی، منوج چودھری،انل سنگھ، سندیپ ورما، پون ورما، رشی ٹنڈن سمیت سیکڑوں اساتذہ موجود تھے۔