جموں:وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں پارلیمنٹ پر حملے کی سازش کے مجرم محمد افضل گورو کی برسی کے موقع پر 9 فروری کو منعقدہ پروگرام سے پیدا ہوئے تنازعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے آج کہا کہ ملک مخالف عناصر کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔یہاں ماحولیات سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے حاشئے پر ڈاکٹر سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا ‘قانون اپنا کام کرے گا مگر ایک بات یقینی ہے کہ ملک مخالف عناصر کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی’۔ انہوں نے مزید کہا‘کانگریس کو اپنا موقف واضح کرنا چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ہے یا اس کے حق میں ’۔