لکھنؤ: لکھنؤ کے نئے آر ٹی او کا تقرر عمل میں آگیا ہے۔ جے شنکر تیواری کو نیا آر ٹی او مقرر کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع وزیر حمل و نقل درگا پرساد یادو نے دی۔ مسٹر تیواری اس سے پہلے مظفرنگر کے اے آر ٹی او تھے جس کے بعد ان کو ترقی ملی اور اس کے بعد وہیں وہ پھر تعینات کر دیئے گئے اب ان کو لکھنؤ کا آرٹی او مقرر کیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میںپرنسپل سکریٹری برائے حمل و نقل بی ایس بھلر نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔