چنئی: تمل ناڈو کی وزیر اعلی اے آئی اے ڈی ایم کے سربراہ جے جے للتا نے آر نگر اسمبلی سیٹ پر ایک لاکھ 51 ہزار 252 ووٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے ۔
محترمہ جے للتا نے ووٹوں کی گنتی کے پہلے مرحلے سے ہی اپنے قریبی حریف کمیونسٹ پارٹی کے امیدوار سی مھندرن کے خلاف بڑی سبقت حاصل کر لی تھی جسے انہوں نے ووٹوں کی گنتی کے آخری مرحلے تک بنائے رکھا۔ محترمہ جے للتا کو 1،60،921 ووٹ ملے جبکہ مسٹر مھندرن کو 9،662 ہی ووٹ حاصل ہوئے ۔ اس طرح محترمہ جے للتا کو 1،51،252 ووٹوں کے فرق سے منتخب کرنے کااعلان کیا گیا۔
مسٹر مھندرن سمیت تمام 27 دیگر امیدواروں اور 25 آزاد امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو گئی۔