ولمبو۔سری لنکا کرکٹ کے سربراہ سلیکٹر سنت جے سوریہ نے کہا کہ وہ اس بات سے بہت مایوس ہیں کہ کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے نے اپنے ٹی 20 بین الاقوامی میچوں سے ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کے بارے میں انہیں آگاہ نہیں کیا۔ جے سوریہ ے کہا، میں بہت مایوس ہوں ۔ میں ان سے کھل کر بات کرتا رہا ہوں ۔ اگر وہ آرام بھی کر رہے ہوتے تو میں انہیں فون کر کے بتاتا کہ کیا ہو رہا ہے ۔ میں نے کسی بھی سینئر کھلاڑی سے متنازعہ طریقے سے برتاؤ نہیں کیا ۔ سنگاکارا اور جے وردھنے نے گزشتہ کچھ دنوں میں اپنے ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی ظاہر کی ۔ جے سوریہ نے کہا ، جب میں سلیکٹر بنا تو میڈیا میں کافی طرح کی باتیں اور بیان چل رہی تھیں کہ ہم ایسا کریں گے ۔ ۔ ویسا کریں گے ، لیکن ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا ، میں نے ہمیشہ ہی سینئر کھلاڑیوں سے مختلف طریقے سے بات کی ہے ۔ سینئر کھلاڑیوں کو جتنا احترام دیا جانا چ
اہئے منتخب پینل سے ہمیشہ انہیں اتنا احترام ملا ہے ۔