لکھنؤ(نامہ نگار)جے پور-لکھنؤ (شمال مشرقی مشرقی ریلوے) سہ ہفتہ واری ایکسپریس ٹرین کا آغاز چار فروری کو لکھنؤ جنکشن سے اسپیشل کے طور پر کیاجائے گا۔ اس ٹرین کو مرکزی وزیر کوئلہ شری پرکاش جیسوال ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریںگے۔ اس کے لئے شمال مشرقی ریلوے لکھنؤ منطقہ تیاریوںمیں مصروف ہے اس سلسلہ میں منطقائی ریل منیجر انوپ کمار نے جمعرات کو لکھنؤ جنکشن کا پورے عملے کے ساتھ معائنہ کیا انوپ کمار نے بتایا کہ پہلے سے ہی چل رہی اسپیشل ٹرین کو اپگریڈ کیا جائے گا۔انہوںنے بتایا کہ ۴فروری کو چلنے والی اسپیشل ٹرین لکھنؤ جنکشن سے تقریباً ۱۲بجے روانہ ہو کر دوسرے دن پونے دو بجے جے پور پہنچے گی۔