گریٹر نوئیڈا۔ آسمان پر چھائے سیاہ بادل اور مسلسل بارش کے درمیان فارمولہ ون بدھ انٹرنیشنل سرکٹ کے گیلے ٹریک پر چنئی کے وشنو پرساد نے جے کے ریسنگ انڈیا سیریز میں اپنی بادشاہت قائم رکھتے ہوئے پھر خطاب جیت لیا ہے۔17 ویں جے کے ٹائر ریسنگ چمپئن شپ کا آخری راؤنڈ اتوار کوبددھ سرکٹ پر طے پایا۔ دوڑ کے دیوانوں کو بدھ سرکٹ میں پہنچنے سے نہیں روک سکی۔ قریب 25 ہزار ناظرین نے ریسرو ںکی مسلسل حوصلہ افزائی کی۔ بدھ سرکٹ کے گیلے ٹریک پر ڈرائیوروں کو اپنے ٹائر اور بریکر کو لے کر مسلسل جدوجہد کرنا پڑا۔جے کے ریسنگ انڈیا سیریز کی دوسری ریس وشنو پرساد نے 24 منٹ 02۔ 596 سیکنڈ میں جیتی۔ تیسری ریس میں وشنو تیسرے مقام پر رہے۔ لیکن انہوں نے 104 پوائنٹس کے ساتھ اپنا خطاب برقرار رکھا۔ ربندر ۔88 پوائنٹس۔ کو دوسرا اور ابدی شمگم ۔
55۔ کو تیسرا مقام ملا۔جے کے ٹائر اینڈ انڈسٹریز کے صدر اور انتظام ڈائریکٹر نے فاتحینکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا۔ ہم نے پورے سال شاندار ریس دیکھیں۔ یہ دیکھنا خوشگوار رہا کہ نوجوان ریسروں نے آخر تک جدوجہد کی۔ یہ سیشن ختم ہو گیا ہے اور ہم نے اگلے سال کی طرح ابھی سے دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ ہندوستان کے اسٹار ریسر ارمان ابراہیم بھی انڈیا سیریز میں مہمان خصوصی کے طور پر اترے۔ انہوں نے گرڈ پر اگرچہ سب سے پیچھے سے شروعات کی لیکن چوتھے ٹرن پر وہ پرساد سے آگے نکل گئے اور چیکرڈ فلیگ دکھائے جانے تک سبقت پر رہے۔ مہمان ڈراور ہونے کی وجہ ان کی جیت کے کوئی معنی نہیں رہے۔ابراہیم تیسری ریس میں بھی اترے اور مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔ لیکن قوانین کے مطابق اس ریس میں پہلا مقام ربندر کو ملا۔ دوسری ریس جیتنے والے پرساد تیسری ریس میں تیسرے مقام پر رہے۔ فائیسویگن پولو آر کپ میں مقابلہ آخری ریس تک کھلا تھا۔دوسری ریس جیتنے والے 21 منٹ 11۔344 سیکنڈ کے ساتھ تیسری ریس میں فاتح بنے۔ کارتک تھرانکاگرچہ دوسرے نمبر پر رہے۔