نئی دہلی(بھاشا)رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جے کے سیمنٹ کا منافع ۷۹ فیصد گھٹ کر ۲۱ ء ۱۱ کروڑ روپئے رہ گیا۔ سالانہ ۷۵ لاکھ ٹن گرے سیمنٹ صلاحیت والی اس کمپنی نے ممبئی اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں اس نے ۳۸ ء ۵۴ کروڑ روپئے کا منافع کمایا تھا۔ کمپنی کی کل آمدنی گھٹ کر ۱۵ ء ۶۷۷ کروڑ روپئے رہ گئی جو گزشتہ سال کی مساوی مدت میں ۰۸ء ۶۸۸ کروڑ روپئے رہی تھی۔ حالانکہ کمپنی کا کل خرچ بڑھ کر ۳۷ ء ۶۳۴ کروڑ روپئے ہو گیا جو پہلے ۹۸ء ۵۸۴ کروڑ روپئے پر تھا۔ مال بھاڑا لاگت بھی بڑھ کر ۳۷ ء ۱۶۳
کروڑ روپئے ہو گئی جو کہ پہلے ۵۱ ء ۱۴۱ کروڑ روپئے رہی تھی۔