ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ’’جے ہو‘‘ کی ناکامی کے باوجود دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلم کی ٹیم میں ۲کروڑ روپے بانٹ دیئے۔ فلم ’’جے ہو‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ہی سلمان خان نے اس بات کا فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ فلم کی پوری ٹیم کو انعام دیں گے تاہم توقع کے مطابق ’’جے ہو‘‘ باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام رہی لیکن اس کے باوجود سلو میاں نے اپنی دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے ارکان میں میں ایک ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے جس کی کل مالیت ۲ کروڑ روپے تھی۔سلو میاں اپنے خاندان میں بڑے دل کا مظاہرہ کرنے والے پہلے شخص نہیں بلکہ ان کے بھائی ارباز اور سہیل بھی اپنے ساتھ کام کرنے والے عملے کو تحفے کے طور پر کچھ نہ کچھ دیتے ہیں، سلومیاں کے والد نے اپنے بیٹے کے اس عمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی ٹیم کی ہمت بڑھانے کا یہ اچھا طریقہ ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’جے ہو‘‘ ۲۴ جنوری کو دنیا بھر میں ۵ ہزار سے زائد سینما گھروں کی زینت بنی جو اب تک صرف ۱۰۲ کروڑ روپے کا بزنس کرسکی جب کہ عامر خان کی دھوم تھری کی شاندار کامیابی کے بعد فلمی پنڈتوں کا خیال تھا کہ سلمان خان کی جے ہو کم از کم ۳۰۰ کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی۔فلم جے ہو سے جن نئے چہروں کو بریک ملا ہے اس پر نظر ڈالیں تو ٹیولپ جوشی گجرانی نژاد ہیں لیکن ممبئی میں پلی بڑھی ۔ وہ ہندوستانی باپ اور امریکن ماں کی بیٹی ہیں ۔ وہ دو ہزار میں فیمنا مس انڈیا چنی گئی تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے کئی پروڈکٹس کے لئے ماڈلنگ کی ۔ دو ہزار دو میں انہوں نے یش راج فلمیں کی ’ میرے یار کی شادی ہے ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا ۔ وہ گزشتہ بارہ سال کے دوران ماتربھومی،شونیہ ، دل مانگے مور ، دھوکہ ، کبھی کہیں ، سپر اسٹار اور ڈیڈی کول جیسی کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں ۔ لیکن سلمان خان کے ساتھ فلم میں آ کر وہ اپنے کو بڑی خوش قسمت سمجھتی ہیں کیونکہ انہیں کافی سہارا ملے گا ۔ دوسرا چہرہ ثناء خان کا ہے ۔ وہ مشہور ماڈل اور پانچ زبانوں کی چودہ فلموں میں ایکٹنگ کا جلوہ بکھیر چکی ہیں ۔ جے ہو ان کی پہلی ہندی فلم ہے ۔ ویسے تو ثنا خان بگ باس -۶ کا حصہ رہ چکی ہیں ۔ تبھی سلمان خان کی نظر ان پر پڑی تھی اور انہوں نے اپنی فلم میں انہیں لینے کا ارادہ بنا لیا تھا ۔ سلمان خان کے ساتھ کام کر کے اپنا فلمی راستہ آسان اور خوشگوار ہونے کی امید لئے جنیلیا ڈیسوزا نے دو ہزار تین میں فلم ’تجھے میری قسم ‘ سے اداکاری کے کیریئر کی شروعات کی تھی ۔ انہوں نے بالی وڈ کے علاوہ سائوتھ کی فلموں میں بھی کام کیا ۔ ہیرو رتیش دیش مکھ کے ساتھ دس سال کے طویل افیئرکے بعد انہوں نے دو ہزار بارہ میں شادی کر لی ۔ شادی کے بعد ’جے ہو ‘ان کی پہلی فلم ہے ۔ اگرچہ اس فلم میں ان کے حصہ میں چھوٹا سا رول ہی آیا ہے ۔ لیکن وہ بھی کافی اہم ہے ۔ سلمان کا سہارا حاصل کرنے والی ریشم ٹپنس نے اپنے کیریئر کا آغاز زی ٹی وی پر دکھائے جانے والے سیریل ’کیمپس ‘ سے کی تھی ۔ اس کے علاوہ وہ انیس سو بانوے میں بائی فلم ’ بازی گر‘ میں بھی ایک چھوٹے سے رول میں نظر آئی تھیں ۔ ریشم ٹپنس چھوٹے پردے کے لئے کوئی نیا نام نہیں ہیں ۔ بلکہ انہوں نے اپنے پندرہ سال کی ایکٹنگ کے سفر میں بسیرا ، باپ بہو اور بیٹی ، گھر ایک خواب سمیت ساٹھ سیریلوں کے علاوہ کئی ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا ہے ۔ سلمان خان کا ساتھ پا کر بالی وڈ میں آگے بڑھنے والی ہیروئنوں برونا عبداللہ کو ناظرین آئی ہیٹ لو اسٹوری اور گرینڈ مستی میں دیکھ چکے ہے ۔ ویسے وہ فلم دیسی بوائز میں جان ابراہم اور اکشے کمار کے ساتھ آئٹم نمبر ’صبح ہونے نہ دے‘ سے بھی کافی شہرت حاصل کر چکی ہیں ۔ اس فلم میں ان کی جوڑی اشمت پٹیل کے ساتھ بنی ہے ۔ فلم جے ہو میں سلمان خان نے ایک چھوٹے سے رول میں نوہید سائرسی کو بھی لیا ہے ۔ نوہید سائرسی ممبئی کے پارسی خاندان میں پلی بڑھی ہیں ۔ انہوں نے ممبئی کے جے ہند کالج سے گریجویشن کرنے کے بعد تین سال تک ماڈلنگ کی ۔ انہوں نے اپنے ایکٹنگ کیریئر کا آغاز دو ہزار تین میں پدم کمار کی فلم ’سپاری‘ سے کی تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے انور ، لائف میں کبھی کبھی ، اگر ، بھوت ناتھ ، رفوچکر، جان کی بازی جیسی کئی فلموں میں کام کیا ۔ وہ جئے ہو میں چھوٹے سے رول کو بھی کافی بااثر مانتی ہیں ۔ انہیں امید ہے کہ اس فلم میں سلمان خان کا جو ساتھ ملا ہے اس سے انہیں آگے بڑھنے میں ضرور مدد ملے گی ۔