جدہ؛ حکومت عازمین حج کو بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کا عہد کیا ہے ۔وزارت کونسل نے اس بات کی یقین دہانی کرائی۔نائب خادم حرمین شرفین کے پرنس محمد بن نالف کی سربراہی ولی کابینہ کو کل جدہ میں اسلام پیلس میں رواں حج سیزن میں حکومت اور نجی شعبہ کی تیاریوں کے بارے میں اطلاعات بہم پہنچائی گئیں۔پرنس محمد نے اس بات پر زور دیا کہ شاہی حکومت عازمین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں رکھے گی۔ انہوں نے عازمین سے کہا کہ وہ اپنا وقت حج کے ارکان کی ادائیگی اور عبادت میں سرف کریں اور ایسی باتوں سے گریز کریں جو اسلامی تعلیمات سے متضاد ہوں یا جن سے ساتھی عازمین حج کو تکلیف پہنچے ۔
یہ مہم مکہ اور مدینہ میں عازمین حج کی آمد کے ساتھ شروع ہوئی ہے اور حاجیوں کے وطن لوٹنے تک جاری رہتی ہے ۔اس مہم کے تحت لوگوں کو مہذب رویہ کے بارے میں شعور سکھایا جانا ہے حرمین کے احترام کا پیغام دیا جاتا ہے اور ضابطوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے تاکہ عازمین کو کوئی دقت پیش نہ آئے ۔انہوں نے بتایا کہ ‘‘ ماضی میں عازمین کو مختلف زبانوں میں اور میڈیا کے ذریعہ معلومات فراہم کی گئی تھیں۔اس کا خاص مقصد اتنی بڑی تعداد میں آنے والے عازمین کو سنبھالنا اور مکہ اور مدینہ میں لوگوں کی آمدورفت رہائش اور مناسک حج کی ادائیگی کو سہیل بنانا ہے تاکہ سب کام بخیر و خوبی انجام پائے ۔اس مہم کی وجہ سے اب عازمین ضابطوں کی خلاف ورزی کم کرتے ہیں اور مقدس مقامات پر در اندازی نہیں کرے ۔ صحت اور صفائی ستھرائی کا معیار بھی بہتر ہوا ہے ۔