علی گڑھ۔ (وارتا)۔ اترپردیش میں علی گڑھ ضلع کے مڈراک علاقہ میں کوٹھیا موڑ پر کل رات ٹرک اور کار کی ٹکر میں دو افراد کی موت ہو گئی اور سات دیگر لوگ شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہاتھر ضلع کے رہنے والے وشن چودھری ، چندروتی ستی ، لجا دیوی،بھودیوی، ساوتری، مینک ، گوپال اور مونو گنگا اشنان کرنے کے بعد لوٹ رہے تھے کہ کوٹھیا موڑ پر ایک بے قابو ٹرک کار سے ٹکرا گیا جس سے وشن چودھری (۳۲) اور مونو (۴)کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ سات دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے میڈیکل کالج میں داخل کرایاگیاہے۔