کولکتہ: کانگریس کے نائب صدر راہل نے گاندھی گریش پارک علاقے میں منہدم ہوئے یر تعمیر فلائی اوور کی جگہ کا آج دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔مسٹر گاندھی کے ساتھ کئی سینئر کانگریسی لیڈر بھی تھے . انہوں نے وہاں بچاؤ کاموں میں مصروف لوگوں سے بات چیت کی اور پھر اسپتالوں میں جا کر زخمیوں کی عیادت کی۔ اس دورن نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ یہاں صورت حال کا جائزہ لینے آئے ہیں، سیاست کرنے نہیں۔ جمعرات کو فلائی اوور کے گرجانے سے 24 لوگوں کی موت اور سو سے ززائد افراد زخمی ہو گئے تھے ، جن میں سے کم از کم 70 افراد اب بھی کئی اسپتالوں میں داخل ہیں۔مسٹر گاندھی صبح کولکتہ پہنچے تھے ۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریپڈایکشن فورس (این ڈی آر ایف)، فوج، پولیس اور فائر بریگیڈدستے کے جوان حادثے کے بعد بچاؤ مہم میں مصروف ہیں۔ یہ نوجوان ملبہ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالنے کے لئے 24 گھنٹے مہم چلا رہے ہیں۔