رائے پور۔ چمپئن لیگ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں مسلسل دو میچ ہار چکی جنوبی ایکسپریس کے کپتان جیہان مبارک کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم کے پاس اچھا اسپن حملہ ہے لیکن حالات ان کے موافق نہیں ہیں۔ مبارک نے ممبئی انڈینس کے ہاتھوں ملی ہار کے بعد صحافیوں سے کہا ہمیں گیند بازی میں لستھ ملنگا کی کمی کھلی ہمارے پاس اچھے اسپنر ہے لیکن انہیں حالات راس نہیں آ رہے ہیں۔انہوں نے کہاپہلے میچ میں ہم اچھی گیند بازی نہیں کر سکے خاص طور پاورپلے میں۔اس میچ میں تمام گیند بازوں نے اچھی کوشش کی۔گیند آخر میں گیلی ہو گئی تھی جس سے اسپنروں کو دقت آئی۔ یہ پوچھنے پر کہ کیا اپنے ہم وطن ملنگا کو کھیلنے کا دباؤ محسوس ہوا، انہ
وں نے کہاہاں کچھ حد تک ممبئی کے پاس اسپنر تھے اور ہم نے ان کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی بنائی تھی لیکن لستھ نے ڈیتھ اوورز میں بہترین بولنگ کی۔