لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی حالات سے گھبرانے کے بجائے اسے چیلنج مانتے ہوئے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی تھیں۔ عالمی سیاست میں وہ آئیڈل لیڈی کے کردار میں قائم تھیں۔ یہ بات سابق ریاستی کانگریس صدر ڈاکٹر ریتابہوگنا جوشی نے ریاستی صدر دفتر میں کہی۔ وہ بدھ کو سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی ۹۷ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد تقریب کو خطاب کر رہی تھیں۔ اس سے قبل کانگریس رہنماؤں نے آنجہانی گاندھی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی دفتر۱۰؍ مال ایو نیو لکھنؤ میںاندرا گاندھی جی کی جینتی زیر صدارت کانگریس کمیونکیشن شعبہ کے چیئرمین ستیہ دیوترپاٹھی منائی گئی اور سینکڑوں کانگریس کارکنوں نے ان کی تصویر پر گلہائے ع
قید ت پیش کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ ترپاٹھی نے ہمہ گیر و عظیم شخصیت ، اورحیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کی قومی یکجہتی اور آپسی بھائی چارہ قائم رکھنے کیلئے قربانی دینے والی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم، بھارت رتن ،آنجہانی اندرا گاندھی جی مضبوط جذبات و حساسات اور سیاسی شعور کی حامل تھیں، انھوںنے سکولرزم اور سماجوادی تحریک کے ذریعہ ملک کے اتحاد ، قومی یکجہتی، آپسی بھائی چارہ وسا لمیت کی بنیاد رکھنے، اور اس کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ملک کو دنیاکی تاریخ پر برقراررکھا، جسے کبھی فراموش نہیںکیا جاسکتا۔
ڈاکٹرعمار ضوی نے کہاکہ۱۹؍ نومبر ۱۹۱۷ء ؍ کوالہ آباد کے آنند بھون میں ان کی ولادت ہوئی،جو پنڈت جواہر لال نہروکا گھراوراہم ہستیوںکا آنا جانارہتا تھا، ان کی تعلیم وتربیت سابرمتی آشرم، شانتی نکیتن،آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہوئی،تعلیم گاہوںنے انہیںکندن بنادیا، بہت ہی کم عمر میں انھیں بیداری کا احساس ہوگیا تھا۔
سراج مہدی نے کہا کہ ہمہ جہت وگونا گوں صلاحیتوںکی بدولت انہیں عوام اورپارلیمنٹ دونوںکی حمایت طویل عرصہ تک حاصل ہونے کے ساتھ وہ دنیا کے سامنے آئیں، ان میں گاندھی جیسا تدبر،نہرو جیسی فراست اور پٹیل جیسی اقدام کی صلاحیت موجودتھی۔ ہریش باجپئی نے کہا کہ انھوں نے کہا تھا کہ’’ میرے جسم کے لہوکا ایک ایک قطرہ ہندوستان کو مضبوطی دیتا رہے گا‘‘، ایسے جذبات وخیالات نے پورے ملک کو ایک دھاگے میںباندھنے اور حب الوطنی کا جذبہ پیداکیا،اندرا جی نے آئین میں ترمیم کرکے پری وی پرس کو ختم کرکے ایک تاریخی قدم اٹھایا،جس سے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں وہ غریبوں اور کمزوروں کی مسیحا شمار ہونے لگیں، ان کے بے شمار عظیم کارناموںکوتاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی، ۳۱؍ اکتوبر اور۱۹؍ نومبراس کی واضح مثال ہے۔ اس موقع پر خاص طور سے وینا دگل،اجلا شرماتیواری، پرمود سنگھ، رام کرشن دیویدی، اومکار سنگھ، سنجیو سنگھ،ہنومان ترپاٹھی،فضل مسعود، امیر حیدر،سراج ولی خان،معروف خاں، وجے سکسینہ ،سبوتھ شریواستو، شیو پانڈے، اشوک سنگھ، دویجندر ترپاٹھی، کے کے شکلا، سجاد حسن، کے کے اوستھی، منوج شکلا وغیرہ موجود تھے۔
اکھل بھارتیہ نہرو بریگیڈ کے زیر اہتمام نرائن سوروپ چورسیا صدر کی قیادت میں سابق وزیر اعظم مسز اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر شہید اسمارک کے احاطہ میں ۱۰۸ شمع روشن کر کے منایا گیا۔ اس پروگرام کو مسٹر زیڈ اے احمد مجاہد آزادی و راجیہ سبھا کے سینئر رکن کے سیاسی سکریٹری نرائن سوروپ چورسیا کے ذریعہ مسز اندرا گاندھی کی شخصیت اور کارناموں پر روشنی ڈالی گئی۔اس پروگرام میں نہرو بریگیڈ کے سینئر اراکین ہری پرساد گپتا ، گرو پرساد، وویک کمار اوستھی، اکھلیش مشرا وغیرہ موجود تھے۔