کراچی…جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن اور پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر پر کراچی میں حملہ ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ۔حامد میرکو زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حامد میر اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے اےئرپورٹ سے دفتر آتے ہوئے ان پر حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وہ ائیرپورٹ سے جب ناتھاخان پل کے قریب پہنچے تو ان پر فائرنگ ہوئی جس میں زخمی ہوگئے ہیں۔ حملہ آورایک گاڑی اور2 موٹرسائیکلوں پرسوارتھے،
جنہوں نے دونوں اطراف سے حملہ کیا گیا ۔5بجکر 19منٹ پرجیونیوز اسلام آباد کے بیورو چیف رانا جواد سے بات کرتے ہوئے حامد میر نے کراچی میں خود کا پیچھا کرنے اور اس کے بعد ان کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کی کے بارے میں بتایا۔جیو کے نمائندے فہیم صدیقی نے اس حوالے سے بتایا کہ حامد میر گاڑی میں پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے جس میں ان پر حملہ ہوا۔حامد میر کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حامد میر گاڑی سے اتر کر خود ایمبولینس میں سوار ہوئے ہیں اور اس وقت وہ قرآنی آیات کی تلاوت کر رہے تھے۔حامد میر کے جسم کے نچلے حصے پر گولیاں لگی ہیں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کا کافی خون بہہ گیا ہے۔ اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے، ادارے کی جانب سے حامد میر کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔ جیو نیوز کراچی کے بیورو چیف فیصل عزیز خان کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پانچ رکنی ٹیم حامد میر کو دیکھ رہی ہے۔ ڈاکٹر ان کی کیفیت کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتارہے۔