الحلۃ:عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک میدان کے باہر خود کش بم دھماکے میں کم از کم 26 لوگوں کی موت ہو گئی 71 دیگر زخمی ہو گئے ۔ببیل صوبے کے سیکورٹی سربراہ فلا ں الخافجی نے بتایا کہ یہ دھماکہ دارالحکومت بغداد سے 40 کلومیٹر دور شیعہ اور سنی برادری کی مخلوطآبادی والے علاقے اسکندریہ میں اس وقت ہوا جب وہاں پر تھوڑی دیر پہلے ایک فٹ بال میچ ختم ہوا تھا۔داعش سے وابستہ نیوز ایجنسی اماق نے بتایا کہ اس حملے کے پیچھے اسلامک اسٹیٹ ہے جس نے عراق کے شمالی اور مغربی سوات علاقے پراپنا کنٹرول کر لیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے شروع میں اسلامک اسٹیٹ کی طرف الحلۃ میں ہی کئے گئے ایک دھماکے میں 60 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا تھا جب عراقی سیکورٹی چوکی پر ایندھن سے بھرے ایک ٹینکر کو اڑا دیا گیا تھا۔