نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم نیز دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المختوم کو ان کے فرزند شیخ راشد بن محمد المختوم کی موت پر تعزیت پیش کیاہے ۔ وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا “مجھے آپ کے لائق بیٹے شیخ راشد بن محمد المختوم کی موت کے بارے میں سن کر بیحد دُکھ اور رنج پہنچا ہے ۔ دُکھ اور رنج کی اس گھڑی میں میری دعائیں آپ کے اور آپ کے اہل خانہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔ اس ناقابل تلافی نقصان میں ہندوستانی عوام اپنے متحدہ عرب امارات کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہے ۔ ”