دبئی:سعودی عرب نے آج کہا کہ لبنان کی خونخوار دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے ساتھ جو بھی تعلق رکھے گا اسے سزا دی جائے گی ۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ لبنانی دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے ساتھ جو کوئی تعلق رکھے گا،اس کی حمایت کرے گایا اس کی اقتصادی مدد کرے گا اسے ملک کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت سزا
دی جائے گی۔ واضح رہے کہ حزب اللہ کے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور ایران اس کی اقتصادی طور سے مدد بھی کرتا ھے ۔وھیں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں حالیہ دنوں میں کافی تلخی آئی ہے ۔