اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بیروت سے العالم کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے شہر بعلبک کے بریتال علاقے پر حملے میں دہشتگردوں کو ناکامی ہوئی ہے اور ان کی ایک تعداد ہلاک اور زخمی ہوگئی۔استقامت سے وفاداری نامی دھڑے کے رکن حسن فضل اللہ نے آج پارلیمنٹ میں کہا کہ دہشتگرد گروہ ، لبنان کو کوئی نقصان نہيں پہنچا سکتے کیونکہ حزب اللہ ہر وقت تیار ہے اور شب و روز میدان ميں ہے۔
واضح ہو کہ بریتال علاقے پر بڑی تعداد میں تکفیری دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا لیکن حزب اللہ کے سامنے ان سے کچھ نہ بن پڑا اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب بھی نہیں ہوسکے۔
ادھر لبنان کے صدر میشل سلیمان نے دہشتگردوں کے حملوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع کے سلسلے میں کسی طرح کا اختلاف نہيں ہوناچاہئے۔