فیس ماسک لگانے سے نہ صرف چہرے کی جلد کی کثافتیں دورہوتی ہیں بلکہ اس سے عضلات میںاستحکام پیداہوتاہے ۔زیتون کا تیل ،شہد ،انڈے کی سفیدی ،کھیرے کا رس لیموں کا رس بہترین فیس ماسک ہیں ۔بالوں میں اگرازحد گا نٹھیں پڑجاتی ہوں ۔جو کنگھاکرنے میں وقت پیداکرتی ہوں توزیتون کا تیل اورکسٹر آئیل کا آمیزہ استعمال کریں ۔ہمارے یہاں بہت سی خواتین ایسی ملیں گی جوکہ اپنے بالوں کی وجہ سے بہت پریشان رہتی ہیں کسی کے بال زیادہ جھرتے ہیں یا پھر کسی کے سر میں خشکی ہوجاتی ہے۔ اکثریت کو یہ شکایت ہے کہ ان کے بال جھڑتے ہیں ۔ہر بال کی عمر تقریباًدوسال سے چھ سال اس عرصے کے دوران وہ بال خود بخود جھڑجاتاہے اوراس کی جگہ دوسرابال فوراًآجاتاہے مگرجھڑنے والا بال زیادہ لمبا ہوتاہے اوراگنے والے بال کولمبا عرصہ درکارہوتاہے توخواتین پریشان ہوجاتی ہیں کہ کہیں ان کے بال ختم تونہیں ہوجائیں گے ۔اس کے لئے ایسا کریں کہ بالوں کو کسی بھی جگہ سے دوحصوں میں تقسیم کریں جس طرح مانگ نکالتے ہیں پھر آئینے سے اس مانگ والے حصہ کو غور سے دیکھیں تو آپ کو چھوٹے چھوٹے بال نظر آئیں گے اس کا مطلب ہے کہ بال نکل رہے ہیں ۔اگر درمیان میں چھوٹے بال نہ آرہے ہوں توپھر کسی معالجی سے رجوع کریں۔کیونکہ ہوسکتاہے آپ کی صحت خراب ہوکیونکہ جتنی اچھی صحت ہوگی بال اتنے ہی مضبوط گھنے چمکدارہوں گے بالوں کے گھنے اورچمکدارہونے کا تعلق ہماری صحت سے ہے ۔وٹامن بی بالوں کے لئے ضروری ہے ۔زیتون کا تیل روغن بادام اورکیسٹرآئل کی مالش بھی بالوں کی نشونماکے لئے اپنے اندر بھر پور غذائیت رکھتی ہے ۔خاص کر زیتون کا تیل بالوں میں چمک پیداکرتاہے اوران کو مضبوط کرتاہے ۔وٹامن بی اورزیتون کے تیل سے بال لمبے مضبوط اور صحت مند ہوتے ہیں ۔ان میں چمک پیداہوتی ہے ۔مالش کرنے کے علاوہ زیتون کا تیل کھانوں میں بھی استعمال کریں ۔وٹامن سے بھر پورغذائیں استعمال کریں ۔سبزیاں ،پھل اورسلادزیادہ کھائیں اس سے نہ صرف بال بلکہ آپ کی جلد اور صحت بھی بہتر رہے گی ۔
اکثر خواتین سرمیں بالکل تیل نہیں لگاتیں اورشکایت کرتی ہیں کہ ان کے بال بے رونق ہیں ۔بڑھ نہیں رہے ہیں ۔اس بات کو یادرکھیں کہ سرمیں تیل لگانا بے حد ضروری ہے ۔روغن بادام ،سرسوں ،ناریل بنولہاور زیتون کا تیل ہفتے میں تین چارمرتبہ نہیں تو کم ازکم ایک مرتبہ استعمال کریں۔جبکہ زیتون سے بالوں کا اچھی طرح مساج کریں ۔رات کو سرمیں تیل لگائیں اورصبح اُٹھ کر کسی بھی اچھے شیمپو ،ریٹھے ،بیسن وغیرہ سے دھوئیں صابن استعمال نہ کر یں ۔اس سے بال چمکدار نرم وملائم ہوجاتے ہیں۔ اگر سرمیں خشکی ہواوربال بھی جھڑرہے ہوں تو اس کے لئے یہ طریقہ استعمال کریں کہ سرمیں زیتون کا تیل اچھی طرح جڑون میں لگائیں اس کے بعد انگلیوں سے مساج کریں اس سے سرکادوران خون تیزہوجاتاہے مساج کم ازکم دس منٹ تک کریں ۔آج کی بہت سی خواتین بالوں کو جدید طریقے سے ترشواکر سیٹ کرلیتی ہیں بال لمبے ہوں یا چھوٹے ہوں ان کی دیکھ بھال کرنا بہت ضروری ہے ۔بال ہر ماہ اوسطاًآدھاانچ بڑھتے ہیں ۔لیکن جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے بالوں کے بڑھنے کی رفتار کم ہوجاتی ہے ۔بال موسم گرمامیں زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں ۔ایسی اشیاء کا بھی استعمال کریں جن میں معقول حیاتیں ،بی ،اے سیاورخاص طورپر بی کمپلیکس حیاتین ہوں ۔اس کے علاوہ مختلف نمکیات ،آیرن آیوڈین وغیرہ بھی بالوں کے لئے ضروری ہے ۔آیوڈین کی کمی سے بالوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہوتاہے ۔جس طرح جلد کی مختلف اقسام ہوتی ہیں ۔بالوں کی حفاظت کے لئے یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ آپ کے بال کس قسم کے ہیں ۔بال تین طرح کے ہوتے ہیں ۔نارمل یاچکنے بال کسی قسم کے بھی ہوں بالوں کو صاف رکھنا سب سے اہم بات ہے ۔
کمزوراورٹوٹنے والے بالوں کے لئے کنڈیشنگ کا اچھا نسخہ
زیتون کا تیل اورشہد کا کنڈیشز:ایک کپ شہد،ایک کپ زیتون کا تیل برابربرابرملالیں اس آمیزے کو ایک یادودن تک پڑارہنے دیں اس کے بعد اسے استعمال کریں ۔اس آمیزے کو اچھی طرح بالوں کی جڑوں اورسر کی جلد پر لگائیں پھر آہستہ آہستہ بالوں میں کنگھی پھیریں ۔پھر سرکو چاروں طرف سے پلاسٹک سے لپیٹ لیں ۔پانچ منٹ بعد شیمپوکرکے سادہ پانی سے دھولیں ۔انڈے اورزیتون کا آمیزہ :دوانڈے اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچہ زیتون کا تیل ملالیں اس کے ساتھ کھانے کا ایک چمچہ سرکہ اورگلیسرین بھی ملالیں اورآمیزے کو اچھی طرح سے پھینٹ لیں اورپھر سر میں لگاکر پندرہ منٹ بعد دھوئیں ۔
بالوں کو اکثر بہت سے مسائل کا سامنا کرناپڑتاہے کبھی نوکیل نکل آتی ہیں اورکبھی بہت زیادہ گرنے لگتے ہیں یاسفید ہونے لگتے ہیں اور چمک بھی ماند پڑجاتی ہے ۔عمر کے ساتھ ساتھ بالوں کا رنگ روپ بدلتاہے موسم اور دھوپ بھی بالوں پر اثراندازہوتے ہیں ۔فضائی آلودگی بھی بالوں کو متاثرکرتی ہے ۔اگر بالوں کی صحیح طورپر صفائی نہ کی جائے تو بالوں کو نقصان پہنچتاہے ۔ہمیشہ تازہ وصاف پانی سے سردھوئیں اورزیتون کا تیل استعمال کر یں ۔بالوں میں خشکی کی بھی وجوہات ہیں ۔مثلاًبالوں کو تازہ ہوانہ ملے تو خشکی پیداہوجاتی ہے بالوں کو اگر منسب طریقے سے صاف نہ کیا جائے توخشکی پیداہوجاتی ہے ۔سردعلاقوں میں رہنے والوں میں خشکی پائی جاتی ہے ۔اگر بالوں میں خشکی ہو جائے تو اپنی خوراک کا جائزہ لیں ۔بہت زیادہ شکر اور نشاستے والی چیزیں بھی خشکی پیداکرتی ہیں ۔ان صورتوں میں زیتون کا تیل لگانا اورکھانا بہت مفید ہے ۔بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے زیتون کا تیل اور آیوڈین وغیرہ کا استعمال کریں ۔
آپ کو ہم ایک مجرب نسخہ جو صرف چارروزاستعمال کرنا ہے بتاتے ہیں :پہلے اورتیسرے دن آیوڈین کو روئی کے پھائے سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اورمتبادل دنوں کے دوران میں زیتون کا تیل لگائیں چوتھے دن بالوں میں زیتون کا تیل لگانے کے بعد اچھی طرح مساج کریں۔یادرہے کہ ایساکرنے سے کچھ بال گرتے ہیں توگرنے دیں ان بالوں کی جڑیں مردہ ہوگئیں ہیں تو اس لئے انہیں گرناہی ہے بالوں کو مساج کرنے کے بعد گرم دتولئے سے لپیٹ کر بھاپ دیں ۔کچھ دیر بعد شیمپو کرلیں۔