لندن: کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ اوراپنے حسن کے رنگ بکھیرنے دنیا بھر کی خوبصورت اور حسین خواتین مس ورلڈ بننے کا خواب سجائے جمع ہوئیں لندن میں لیکن بازی اپنے نام کی جنوبی افریقا کی حسینا نے۔120 ممالک کی خوبصورت حسینائیں اپنے دلکش اور خوبصورت انداز کیساتھ لندن کے ایکسل ایگزی بش سینٹر میں جلوہ گر ہوئیں اور ہر ایک کا خیال تھا کہ وہی مس ورلڈ منتخب ہو گی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ مقابلہ حسن میں شرکت کرنے والی اکثر لڑکیاں یونیورسٹی کی طالبہ تھیں جنہوں نے مقابلے کیدوران نہ صرف اپنے حسن بلکہ ذہان
ت کا بھی بھر پور مظاہرہ کیا۔فائنل راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد ہر کوئی دھڑکتے دل اور مس ورلڈ کے سپنے آنکھوں میں سجائے جیوری کے سامنے کھڑا تھا جہاں مقابلہ جیتا جنوبی افریقا کی رولین اسٹراس نے جب کہ مس ہنگری ایڈینا کلسار دوسرے اورمس امریکا الزبتھ سافرٹ تیسرے نمبر پر رہیں۔مس ورلڈ کا تاج اپنے سرپرسجانے والی 22 سالہ رولین اسٹراس میڈیکل سائنس کی فورتھ ایئر کی طالبہ ہیں جن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اور ملکہ حسن بننا ان کا بچپن کا خواب تھا اور آج ان کا ایک خواب پورا ہوگیا۔