لکھنؤ(بیورو)میونسپل کارپوریشن زون-۶کے تحت چلائی گئی ناجائز قبضہ ہٹاؤ مہم کے تحت منگل کو انفورسمنٹ دستے نے چھوٹے دکانداروںکے خلاف کارروائی کی اور ناجائز قبضہ کرنے والے بڑوں کو
چھوا تک نہیں۔ جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگوںمیں ناراضگی ہے۔ میونسپل کارپوریشن زون-۶کا انفورسمنٹ دستہ منگل کو حسین آباد علاقہ میں پہنچا۔ پولیس فورس کے ساتھ پہنچی زونل افسر بنو رضوی نے دستے کی مدد سے حسین آباد واقع سڑک کے دونوں جانب لگی گمٹیاں، ٹھیلے اور خوانچے ہٹوادیئے۔ اس دوران دستے کو دیکھ کر کچھ چھوٹے دکانداروںنے خود ہی دکانیں ہٹالیں جبکہ علاقہ میں بڑے قبضہ داروں کو دستے نے چھوا تک نہیں۔ دستہ ناجائز قبضہ دیکھ کر واپس چلا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقہ میں برسرِ اقتدار پارٹی کے لوگوںنے ہی ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جسے دستے نے چھوا نہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگ ناراض ہیں۔