لکھنؤ۔(نامہ نگار)شدت کی گرمی کے باوجود جل نگم پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہورہاہے لوگ مسجد سے پانی لے رہے ہیں لیکن علاقے کے لوگوں کے پانی کے مسلے کو حل کرنے کے لئے محکمہ کے افسران کوئی کارروائی نہیں کررہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں ناراضگی ہے موصولہ خبر کے مطابق حسین آباد واڑد کے رحمت نگر ،شیوپری وقرب وجوارکے محلوں میں گزشتہ کئی ماہ سے پینے کے پانی کا بحران جاری ہے لیکن جل نگم محکمہ کے افسران نے اس سلسلے میں کوئی قدم اٹھانے کی زحمت گوارانہیںکی جس کی وجہ سے شدید گرمی میں لوگوں کو مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے علاقے کے لوگ رحمتی مسجدسے پانی بھر کرپیاس بجھارہے ہیں مقامی لوگوں کے مطابق رحمتی مسجد میں صبح وشام کو پانی ملتاہے پانی لینے کے لئے صبح وشام مسجد کے سامنے لوگوں کی قطارلگی رہتی ہے تقریباًپانچ درجن کنبہ کے افراد مسجد سے پانی لانے کے بعد اپنی ضروریات کو پورا
کررہے ہیں اس سلسلے میں مقامی لوگ کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کے افسران سے اس مسئلے کو واقف کراچکے اس کے باوجو دافسران نے علاقے کے لوگوں کے مسلے کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی وارڈ کے زیادہ تر ہینڈ پمپ خراب پڑے ہوئے ہیں علاقے میںسمرسیبل کم صلاحیت کا ہونے کے سبب پانی کا پریشر بہت کم آتاہے ۔پریشر بہت کم آتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس کے علاوہ پانی کی عدم فراہمی کے سبب کلب عابد وارڈ اول کے تحت رستم نگر ووزیرباغ روڈ کے لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ گذشتہ دودنوں سے پانی فراہم نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کوادھر اُدھربھٹکنا پڑرہا ہے۔