لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ حضرت گنج سے چارباغ اور چار باغ سے حضرت گنج کے درمیان جلد ہی کوئی بھی آٹو نہیں چل سکے گا، اس قسم کی ایک تجویز ٹریفک پولیس نے بنائی ہے فی الحال ابھی تک اس تجویز کو نافذ تو نہیں کیا گیا ہے لیکن اس سلسلہ میں تاجروں اور دیگر لوگوں سے مشورے طلب کئے گئے ہیں۔
ایس پی ٹریفک برجیش کمار نے بتایا کہ چارباغ سے حضرت گنج اور حضرت گنج سے چارباغ کے درمیان چلنے والے آٹو سے اکثر جام کی حالت پیدا ہو جاتی ہے۔ آٹو ڈرائیور اپنی مرضی کی جگہ پر گاڑی روک کرسواری اتارنے اور بٹھان
ے لگتے ہیں۔ ان سب کے پیش نظر ٹریفک محکمہ میں اب حضرت گنج سے چار باغ اور چارباغ سے حضرت گنج کے درمیان آٹو چلانے پر پابندی لگانے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی اس تجویز کو مکمل طور پر نافذ نہیں کیا گیاہے۔اس سلسلہ میں تاجر تنظیموںاور دیگر لوگوں سے مشورے طلب کئے گئے ہیں۔ لوگوں کے مشورے ملنے کے بعد اس میں ضرورت کے مطابق تبدیلی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں کے سفر کیلئے سٹی بس نظام میں اضافہ کرنے کے بارے میں سوچاجا رہا ہے۔ جب تک لوگوں کے سفر کیلئے پورا بندوبست نہیں کرلیا جاتا ہے تب تک اس تجویز کو پوری طرح نافذ نہیں کیا جائے گا۔