ٹنڈر کے تنازعہ میں واردات، ایک ملزم گرفتار
لکھنؤ:حضرت گنج واقع ریلوے ڈی آرایم دفتر میں جمعہ کو دوپہر ٹنڈرکے تنازعہ میں ایک نوجوان کا گولی مارکرقتل کردیاگیا۔نوجوان کو گولی مارنے کے بعد حملہ آوروں نے وہاں ہوائی فائرنگ کی اورپھر ایک چشمے کی دکان کے مالک کے بیٹے کی اسکوٹی لوٹ کر بھاگ کھڑ ے ہوئے۔ا س واردات میں تین لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں۔ دیر رات اس معاملے میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ایس ایس پی راجیش پانڈے نے بتایاکہ جمعہ کو ڈی آرایم دفتر میں انجینئرنگ ورک کا ٹنڈرڈالاجاناتھا۔بتایاجاتاہے کہ پاراکے رہنے والے آشیش عرف نٹواورعالم باغ کے پپوسنگھ بھی اس ٹنڈرکے سلسلے میں ڈی آرایم دفتر آئے تھے۔ آشیش وپپو کے ساتھ ان کے ساتھی بھی موجودتھے۔دوپہر تقریبا ایک بجے دونوں فریق میں کسی بات پر تنازعہ ہوگیا۔پپو سنگھ اورآشیش کے ساتھیوں میں ہاتھاپائی ہونے لگی۔یہ منظردیکھ کر موقع پر موجود آرپی ایف کے جوانوں ںے کسی طرح معاملہ رفع دفع کیا۔اس کے بعد پپو سنگھ اورآشیش سنگھ کے درمیان پارکنگ میں پھر جھگڑاہوگیا۔آشیش اوراس کے ساتھی پپو اوراس کے ساتھ آئے لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگے۔آشیش نے ایک نوجوان کوپکڑلیا اورپارکنگ میں گراکرمارناشروع کردیا۔دریں اثنا مارکھارہرے نوجوان نے اسلحہ نکالااورآشیش کو گولی ماردی۔گولی آشیش کے پیٹ میں لگی اوروہ لہولہان ہوکر گرپڑا۔اچانک ڈی آرایم دفتر میں گولی چلنے سے افراتفری مچ گئی۔آرپی ایف کے جوان اوروہاں موجود ملازمین ادھر ادھر بھاگنے لگے۔….صفحہ۲پر