لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ حضرت گنج کے وزیر حسن روڈ پر ایک گودام کو چوروںنے نشانہ بناتے ہوئے وہاں سے لاکھوں روپئے کی نقدی پر ہاتھ صاف کردیا۔ گودام مالک کو اس بات کا پتہ تب چلا جب وہ صبح گودام کھولنے پہنچا۔ گودام مالک نے بتایا کہ گیٹ کا تالا نہیں ٹوٹا تھا گودام کے پیچھے ایک گیٹ لگا ہوا ہے جسے پھاند کر چور اندر آئے تھے۔ یومیہ کی طرح منگل کی شب وہ گودام کو بند کرکے گھر چلے گئے تھے۔ دیر شب چوروں نے گودام کو نشانہ بنایا اور گیٹ پھاند کر اندر داخل ہوئے اس کے بعد غلے میں رکھے ڈیڑھ لاکھ روپیوں پر ہاتھ صاف کردیا۔ نمن نے بتایا کہ گودام کا سامان اپنی جگہ پر ہے لیکن نقدی غائب ہے۔ نمن نے اس بات کی اطلاع حضرت گنج پولیس کو دی۔
موقع پر پہنچی پولیس نے گودام کا معائنہ کیا اس کے بعد رپورٹ درج کر کے چوروںکی تلاش شروع کردی ہے۔ وہیں آس پاس کے لوگوں کا مانناہے کہ ایسی کوئی واردات نہیں ہوئی ہے۔ پولیس بھی معاملہ کو مشتبہ مان رہی ہے۔