لکھنو۔(نامہ نگار)۔ حضرت گنج پولیس نے گزشتہ شب ایک موٹر سائیکل سوار دو لٹیروں کو پکڑاہے پولیس نے ان کے پاس سے لوٹا گیا ایک ٹیبلٹ، دو موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی ہے، برآمد کی گئی موٹر سائیکل پر فرضی نمبر پلیٹ لگی تھی۔ انسپکٹر حضرت گنج وجے مل یادو نے بتاےا کہ گزشتہ شب پولیس کی ایک ٹیم نے ایک موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ نوجوانوں کو پکڑا۔ پولیس نے جب ان سے موٹر سائیکل کے کاغذات مانگے تو وہ ایک بھی کاغذ نہیں دکھا س
کے۔ تلاشی کے دوران ان کے پاس سے ایک ٹیبلٹ و دو موبائل فون ملے۔برآمد کیا گیا ٹیبلٹ ایک ہفتہ قبل ایک خاتون سے آئی ٹی چوراہے سے چھینا گیا تھا۔ وہیں دونوں موبائل فون ایک ماہ اور بیس دن پہلے حسن گنج اور علی گنج علاقہ سے لوٹا گیا تھا۔
پکڑے گئے بدمعاشوں نے اپنا نام سعادت گنج باشندہ سونو اور عبداللہ بتاےا۔ ملزمین نے موٹر سائیکل پر فرضی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔