احمد آباد: صدر پرنب مکھرجی نے آج یہاں مہاتما گاندھی کے تاریخی سابرمتی آشرم میں ان جڑے دستاویزات کے جمع کرنے اور تحقیقی مرکز کا افتتاح کیا اور ان کی اصل رہائش گا ‘ہردے کنج’ کے صحن میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صاف ستھرا ہندوستان (سوچھ بھارت) مہم کا تذکرہ کرتے ہوئے اور کہا کہ اصلی گندگی ہندوستان کی گلیوں کی دھول میں نہیں بلکہ ہماری سوچ اور سماج کو بانٹنے والے ان خیالات کو چھوڑنے کی ہماری ہچکچاہٹ میں ہیں۔
انہوں نے ایسے خیالات کو ذہن سے ہٹا کر اندرونی صفائی پر زور دیا۔
ملک میں عدم برداشت کے بارے میں بیان دے چکے مسٹر مکھرجی نے اپنے تین روزہ دورہ گجرات کے دوسرے دن یہاں سابرمتی آشرم میں اپنے خطاب میں اگرچہ عدم برداشت کے لفظ کا براہ راست استعمال نہیں کیا مگر انہوں نے معاشرے کے اتحاد اور تکثیری تانے بانے اور نقصان پہنچانے والی باتوں کا ذکر کیا۔