لکھنؤ۔ حق رائے دہی کے تئیں عوام میں بیداری کیلئے امیرالدولہ اسلامیہ انٹر کالج کے طلباء نے ’یوم حق رائے دہی‘ کے موقع پر ایک ریلی نکالی جس کو منیجر ڈاکٹر جمال محمد خاں نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ طلباء نے پلے کارڈ اور بینر کے ذریعہ عوام کو حق رائے دہی کی اہمیت بتائی، ان کے بینر اور تختیوں پر ’دیش کو بچانا ہے ایماندار کو جتانا ہے‘ ’چھٹی نہیں منائیں گے ووٹ ڈالنے جائیں گے‘’ووٹ کیلئے تیار ‘’جب چناؤ آوت ہے، بھات مانگو پلاؤ آوت ہے‘ جیسے موثر نعرے لکھے تھے۔ یہ ریلی اسمبلی میونسپل کارپوریشن لال باغ، نور منزل، ناویلٹی سنیما ہوتے ہوئے کالج پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت این ایس ایس افسر عرفان اللہ خان نے کی۔ ریلی میں عبدالقادر اجنبی، محمد سلیم، محمد عارف، ایم آئی فاروقی، سراج الدین خاں، محمد عاصم خاںِ ،شمس الاسلام اور محمد اظہر الاسلام و دیگر اساتذہ شریک
ہوئے۔