بیروت: شام کے شمالی شہر میں تشدد کے واقعات کافی بڑھ گئے ہیں۔ پچھلے سات روز کے دوران باغیوں کے قبضہ والے علاقوں میں ہونے والے فضائی حملوں میں 123 بے قصور شہری مارے گئے ہیں ان میں 18 بچے شامل تھے ۔ یہ اطلاع انسانی حقوق کے شامی ادارے نے دی ہے ۔ دوسری طرف اسی عرصہ کے دوران شہر کے سرکار کے قبضہ والے علاقوں میں باغیوں کی گولہ باری میں 71 معصوم شہری بشمول 13 بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے ان علاقوں میں بھی گولے برسائے گئے ہیں جہاں اس کا کنٹرول نہیں ہے اس پر مزید آٹھ عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں ان میں تین بچے بھی شامل تھے ۔