اورلینڈو: امریکہ کے فلوریڈا صوبے کے نائٹ کلب پر حملہ کرکے لوگوں کو قتل کرنے والے عمر متین نے خود کو اسلام کا سپاہی بتایا تھا اور اس نے دھماکہ خیز مواد کی دھمکی دے کر لوگوں کو یرغمال بنانے کی وارننگ دی تھی۔ یہ معلومات پولیس نے دی ہے ۔
اس نے پولیس سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ امریکہ سے کہے کہ وہ شام اور عراق میں فضائی حملے بند کردے ۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ اسی مقصد سے یہاں آیا ہے ۔
متین کی فائرنگ سے اس دن نائٹ کلب میں 49 افراد مارے گئے تھے اور 53 افراد زخمی ہو گئے تھے ۔ اس نے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے تئیں اپنی وفاداری ظاہر کی تھی۔
حکام کو یقین ہے کہاورلینڈو میں قتل عام کے واقعہ کو اکیلے متین نے ، جو امریکی شہری تھا، انجام دیا تھا اور کوئی دوسرا اس کے ساتھ شریک نہیں تھا۔