کیلیفورنیا:ایک امریکی خاتون نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے حملے میں مارے گئے اپنے شوہر کی موت کے لئے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے ۔فلوریڈا کی رہنے والی تمارافلڈس کے مطابق گزشتہ 9 نومبر کو تربیتی کیمپ پرداعش کے حملے میں اس کے شوہر لایڈ کی موت ہو گئی تھی۔محترمہ تمارا نے ٹوئٹر جیسی سوشل سائٹس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بغیر ان سائٹس کے داعش کے لئے اتنی جلدی دنیا کا سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم بننا انتہائی مشکل تھا۔محترمہ تمارا نے کہا یہ سائٹس جانے انجانے دہشت گرد تنظیموں کی مدد کر رہی ہیں۔
ان سائٹس نے دہشت گردوں کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جہاں سے وہ انتہائی آسانی سے اپنا پیغام پوری دنیا میں پھیلانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ یہ سائٹس انہیں تمام اشیا فراہم کر رہی ہیں۔محترمہ تمارا نے کیلیفورنیا کی ایک مقامی عدالت میں یہ معاملہ درج کرایا۔ تاہم ٹوئٹر کی طرف سے اس پر کوئی رد عمل اب تک سامنے نہیں آیا ہے ۔