لکھنؤ(نامہ نگار)۔بھارت رتن سابق وزیر اعظم آنجہانی مسز اندرا گاندھی ہمت اور عزائم و بلند فکری کا پیکر تھیں۔ ان کا یہ قول کہ’’ میرے جسم کے لہو کا ایک ایک قطرہ ہندوستان کو مضبوطی دیتا رہے گا‘‘ ۔ایسے جذبات و خیالات نے پورے ملک کو نہ صرف ایک دھاگے میں پرونے کا کام کیا بلکہ حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کا کا م کیا ہے ۔یہ بات ریاستی کانگریس ڈاکٹر نرمل کھتری نے آنجہانی اندرا گاندھی کے یوم شہادت کے موقع پر کہی ۔ پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقد جلسہ خراج عقید ت کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آنجہانی اندرا گاندھی کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر کھتری نے کہا کہ مسز گاندھی نے جمہوریت ترمیم کرکے پریوی پرس کو ختم کرکے ملک کو ایک دھاگے میں باندھنے اور مضبوط کرنے کا کام کیا ۔ غیر جانب دار سماج وادی تحریک کے ذریعہ ملک کا اتحاد اور سالمیت بنائے رکھنے کے لئے جو بنیاد رکھی اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اس سے قبل آنجہانی اندرا گاندھی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرکے کانگریسی لیڈروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر گیتا ، قرآن ، بائبل اور گروگرنتھ صاحب کا پاٹھ کیا گیا اور آنجہانی مسز گاندھی کو خر
اج عقیدت پیش کیا گیا۔ جلسہ خراج عقیدت میں ڈاکٹر عمار رضوی اور رام کرشن دویدی نے بھی مسز گاندھی کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ا ن کے بتائے راستہ پر چلنے کی اپیل کی ۔ پروگرام کی نظامت ہریش باجپئی نے کیا۔ اس کے بعد مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل اور آچاریہ نریندر دیو کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد کی گئی ۔ ریاستی کانگریس صدر ڈاکٹر نرمل کھتری نے سردار پٹیل کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے آچاریہ نریندر دیو کی ۱۲۵ویں جینتی پر منظوم خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج آچاریہ کے خیالات کی معنویت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ اس موقع پر ستیہ دیو ترپاٹھی، آرادھنا مشرا ، راج بہادر ، ستیش اجمانی ، امبیکا سنگھ ، شیام کشور شکلا ، فضل مسعود ، بینا دگل ، مہدی حسن ، راکیش مشرا سمیت دیگر کانگریسی رہنما موجود تھے۔ دوسری جانب شہر کانگریس کمیٹی کی طرف سے ہی پارک روٖڈ واقع دفتر پر جلسہ خراج عقیدت کا اہتمام کیا گیا۔ جلسہ میں امت شریواستو تیاگی ، رام گوپال سنگھ ، ممتا چودھری ، پردیپ کنوجیا ، سوروپ ورما ، کے کے شکلا ، راکیش کمار جوشی ، وبھور اوستھی ، اوما شنکر یادو ، دیگر عہدے داران شامل تھے ۔