کانپور(نامہ نگار) پچھڑا جن سماج پارٹی کے قومی صدر واحد حسین گھوسی نے کانپور پریس کلب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے حالات بد سے بدتر ہو گئے ہیں۔ بے روزگاری و مہنگائی اپنے عروج پر ہے ، ہندو مسلم پسماندہ طبقے کے افراد ملازمت، روزی روٹی و روزگار کی فکر میں در در بھٹک رہے ہیںجبکہ ان کا کوئی پرسان حال نہیںہے، ہندو مسلم پسماندہ طبقے کی بیٹیاں روزگار نہ ہونے کے سبب گھروں میں بیٹھی ہیںجن کی شادی نہیںہوپارہی ہے ،انہوںنے کہاکہ ہندو مسلم پسماندہ طبقہ کی اتنی بڑی تعدادریاست میں ہے لیکن سرکاری ملازمتوں میں صرف چار فیصد، اس میں بھی ڈھائی فی صد یادو سماج کے ہیں۔، ڈیڑھ فی صد ہندو مسلم پسماندہ طبقے کے ہیں ۔ حکومتیں لوگوں کو دھوکا دیتی چلی آرہی ہیں سماج وادی پارٹی، کانگریس، بی جے پی وغیرہ یہ اپنی ہی ذات برادری کے لیے ملازمت و روزگار دینے کا کام کررہی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے ہے کہ پسماندہ طبقہ ہندو مسلم متحد ہوکر ان سبھی پارٹیوںکو اقتدار سے اکھاڑ پھینکا جائے تبھی ہندو مسلم پسماندہ طبقے کی ذاتوں کے لوگوں کو انصاف مل سکے گا۔ پچھڑا جن سماج پارٹی پسماندہ لوگوں کی پارٹی ہے اور ان کے لیے کام کررہی ہے، ان کو انصاف دلاکرہندو مسلم پسماندہ طبقے کے گھروں میں خوشحالی آئے گی۔
واحد حسین نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت مسلمانوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کررہی ہے، سماج وادی پارٹی نے کہا تھا کہ ۱۸ فی صد ریزرویشن دے کر ملازمت دیں گے، سچر کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق سفارشوں کو نافذ کریں گے۔ ضلعوں میں بند ہندو مسلم بے گناہوںکو رہا کرنے جیسے وعدے سے مکر رہی ہے، مسلم طبقہ سماج وادی پارٹی کو سبق سکھائے اگر سماج وادی پارٹی مسلمانوں اور پچھڑوں کی خیر خواہ ہوتی تو اپنے وعدوں کو پورا کرتی۔
انہوںکہاکہ ملک کا کسان فصل خراب ہونے کے سبب خود کشی کررہا ہے، پچھڑا جن سماج پارٹی کسانوں کی امداد کے لیے دس ہزار روپے فی بیگھہ کی شرح سے سبھی کسانوں کی امداد کا مطالبہ حکومت سے کرتی ہے۔
پریس کانفرنس میں مولانا علی حسین قمی رضوی، مولانا آل رضا، محمد شاہد، ڈاکٹر آفتاب احمد ، مشیر خان، منا لال موریہ، کیلاش راوت، حاجی شبن، محمد بشیر، حاجی محمد فہیم صدیقی اور محمد آفاق وغیرہ موجود تھے۔