نئی دہلی۔23مئی (یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے حکومت پر ایک رینک ایک پنشن معاملے پر کئے گئے وعدے سے انحراف کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہاکہ اس کے نفاذ کے لئے سرکار پر دباو بنایا جائے گا۔مسٹر گاندھی نے یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر پر سابق فوجیوں کے 130نمائندوں سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں
سے کہاکہ یہ حیرت کی بات ہے کہ سرکار سابق فوجیوں کے اس پرانے مطالبے پر توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) حکومت پہلے ہی فیصلہ کرچکی ہے اور الیکشن کے بعد مرکز میں آئی مودی حکومت کو اس نفاذ کے بارے میں ہی فیصلہ کرنا تھا لیکن حکومت اس معاملے پر خاموش ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ حساس معاملہ ہے اور اس کے لئے دباو بنایا جائے گا۔