نئی دہلی:حکومت نے دالوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مدنظر پانچ ہزار ٹن ارہر او راتنی ہی مقدار میں اڑد دال درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔پبلک سیکٹر کی کمپنی ایم ایم ٹی سی دالیں درآمد کرے گی۔ درآمد شدہ دال کی پہلی کھیپ ممبئی میں پانچ ستمبر تک پہنچ جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے سال 2006 سے 2011 کے دوران چار سرکاری کمپنیوں کو دالوں کی درآمد اور اس کی فروخت سے ہوئے نقصان کی بھرپائی کے لئے 113.40کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔خیال رہے کہ بازار میں ارہر دال کی قیمت 150روپے فی کلوتک پہنچ گئی ہے ۔