لکھنؤ(نامہ نگار)ریاست کے وزیر آبپاشی شیوپال یادو نے کہاہے کہ اترپردیش حکومت گنگاندی سے دہلی کو کیوسک صاف پانی سپلائی کررہی ہے۔لیکن دہلی حکومت ہمیں جمناندی کا گنداپانی دے رہی ہے۔دہلی کے ۱۶ نالوں کا گنداپانی جمنامیں گرتاہے انہوں نے کہاکہ ہم نے ۷فروری کو دہلی حکومت کو نوٹس بھیجاہے کہ اترپردیش کو صاف پانی فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت ہمیں مجبور نہ کرے کہ گنگا سے دیا جانے والا پانی ہمیں بند کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ آگرہ اور متھرا کو صاف پانی فراہم کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔گنگا جمنا اور گومتی کی صفائی کیلئے مزید سرمایہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ندیوں کی صفائی کیلئے مرکز سے ۳۰ہزار کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا ہے۔