نئی دہلی،25فروری(یو این آئی) حکومت نے آج کہا کہ وہ ملک میں سوائن فلو سے نمٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ وزیر صحت جے پی نڈا نے کہا کہ میں ایوان کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مرکز ابتدا سے ہی اس مسئلہ پر سنجیدہ ہے ۔ اس وائرس کے پھیلنے سے متعلق کسی بھی پہلو کو چھوڑا نہیں گیا ہے ۔ تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ وزیر صحت کل راجیہ سبھا میں ایچ ون این ون وائرس کے پھیلنے سے متعلق سوال کا جواب دے رہے تھے اور حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تفصیل بتائی۔ مسٹر نڈا نے لوگوں سے پریشان نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی گذارش کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ دواؤں کی کمی نہیں ہے اور تمام ریاستوں کو ان کی ضروریات کے بارے میں مطلع کرنے کا حکم دیا گ
یا ہے ۔ ان کی تمام ضروریات مرکز ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی۔