فتح پور (نامہ نگار)۔ٹی ای ٹی پاس مورچہ کا ایک جلسہ نہر کالونی میں منعقد ہوا ۔ جلسہ کو خطاب کر تے ہوئے مورچہ کے جنر ل سکریٹری وپن شریواستو نے کہا کہ ۲۰۱۱ میں سابقہ بی اسی پی حکومت نے پرائمری اساتذہ کی تقرری کااشتہار جاری کیا تھا۔ تقرری کی کارروائی آخری مرحلہ میں تھی اسی دوران اقتدار میںتبدیلی ہو گئی۔اور موجودہ حکومت نے اساتذہ کی تقری کی کارروائی کو ٹی ای ٹی میرٹ سے نہ کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ انھوںنے کہا کہ یہ ٹی ای ٹی تنظیم کی جدوجہد کانتیجہ ہے کہ تنظیم کوہائی کورٹ وسپریم کورٹ سے کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔ انھوںنے کہا کہ اب جلد ہی تقرری کی کارروائی شروع کردی جائے گی۔مورچہ کے سرپرست کپل دیویدی نے کہا کہ ۲۵مارچ کوسپریم کورٹ نے اپنے حکم میں اساتذہ کی تقرری پوری کرنے کیلئے چوراسی دنوںکی مہلت دی تھی جو۱۷؍جون کو ختم ہوچکی ہے۔ اس کے بعد بھی تقرری کی
کارروائی شروع نہیں کی گئی۔