نئی دہلی ۔مودی حکومت کے ذریعے معاشی سدھار کیلئے کئے گئے اقدامات کاذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے آج بیرونی اورگھریلو صنعتکاروں کو یقین دلایا کہ حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس کا غلط نتیجہ برآمد ہو۔ مرکز میں مودی حکومت کے قیام کے بعد پہلی بار بیرونی اور ملکی کمپنیوں کے چیف کی کانفرنس کوخطاب کرتے ہوئے ہند معاشی کانفرنس میں انہوںنے کہا کہ ہم آپ کی اقدامات کے منتظر ہیں۔ بہتری کی صورت میں اب تک کی گئی کوششوں سے میں مطمئن ہوں۔ بہتری کوئی سنسنی خیز خیال نہیں ہے۔ اسے لگاتار جاری رکھنا چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کے ذریعے کی گئی کوششوں کا اثر جلد ہی سہ ماہی سطح پر دکھائی دے گا لیکن معاشیات کو پٹری پر لانے کیلئے ابھی کچھ اور اقدامات کرناپڑیں
گے۔ جیٹلی نے اس بات کو تسلیم کیا کہ سابقہ تاریخ سے کارکردگی اطمینان بخش ہے۔ اس سے معاشیات کو نقصان ضرور پہنچا ہے لیکن انہوںنے کہا کہ اس میں سدھارلانے میں کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ اور حکومت اس کے بہتر سدھار کی صورت میں کام جاری رکھے گی۔ اور ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جس سے اس کے غلط نتائج برآمد ہوں۔ بیرونی اور گھریلو صنعتکاروں کی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سرکاری کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا کام شروع ہوگیا ہے۔ اور ایسا تسلیم کیا جارہا ہے کہ نقصان میں چل رہی اور بند ہونے کی کگار پر کھڑی کچھ عوامی کمپنیاں نجی ہاتھوں میں سونپے جانے پر بہتر مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ اس طرح کی کمپنیوں کو حکومت اپنا پورا تعاون پیش کرے گی۔ لیکن ٹیکس دہندگان زیادہ وقت تک ان کمپنیوں کو اپنا تعاون پیش کرتے رہیں۔جیٹلی نے وزیراعظم کی مدح ثرائی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نوکر شاہی کے ساتھ وزیراعظم کی بات چیت کرتے دیکھا ہے۔ نوکرشاہ کبھی بھی ان سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں اور انہیں کام کرنے کی پوری آزادی حاصل ہے۔