لکھنؤ۔(نامہ نگار)ریاست کے سیاسی پینشن محکمہ کے وزیر اور سماجوادی پارٹی کے ترجمان راجیندرچودھری نے آج نوجوانوں سے اپیل کہ وہ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی قیادت میں سماجوادی حکومت کی تین برس کی فراہمیوں کو گھرگھرتک پہونچانے اور عوام کو فرقہ پرست تقسیم کاری طاقتوں کی سازشوں کے تئیں بیدار کریں ۔انہوں نے کہاکہ کچھ طاقتیں لوگوں کو گمراہ کرکے دہلی تک پہنچ گئی ہیں ۔یہ سماج دشمن طاقتیں ہیں ۔جن سے نوجوانوں کے مستقبل کو خطرہ ہے ان سے ہمیں ہوشیار رہناہے ۔مسٹر چودھری آج سماجوادی پارٹی ہیڈکوارٹر لکھنؤ میں ملائم سنگھ یادو یوتھ برگیڈ کے ضلع اور مہانگر صدور اور ریاست مجلس عاملہ کے جلسہ کو خطاب کررہے تھے ۔
جلسہ کی صدارت ریاستی صدر محمد عباد نے کی ۔جلسہ کو سماجوادی چھاتر سبھا کے سابق قومی صدر سنیل یادو ،سماجوادی یوجن سبھا کے ریاستی صدر برجیش یادو ،لوہیا واہنی کے ریاستی صدر پردیپ تیواری نے بھی خطاب کیا مسٹر چودھری نے کہا کہ نوجوانوں کے سامنے آج کئی چیلنج ہیں ۔سماج میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کی کمی ہے سیاست میں آج سیاسی قدروں میں گراوٹ آئی ہے ،سماج میں غریبی ،عدم مساوات ،دکھ ،بدعنوانی اور استحصال پر منحصر بندوبست جاری ہے ۔ ان کے تصفیہ کے لئے سماجوادی سوچ والے ہی واحد متبادل ہے ۔مسٹر چودھری نے کہاکہ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نوجوانوں کے مستقبل کے تئیںفکرمندہیں ۔انہیںعزت اور مواقع دیناچاہتے ہیں ۔نوجوانوںپر ان کا پورا اعتماد ہے ۔ ۲۰۱۲ کے انتخاب میں سائیکل یاتراکے ساتھ نوجوانوںنے اقتدار میں تبدیلی کردکھائی اب پھرانہیں ۲۰۱۷میں اور زیادہ جوش اور محنت سے سماجوادی پارٹی کی حکومت بنانے کی عہد کے ساتھ جٹ جانا ہے ۔
مسٹرچودھری نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس طاقت ہے ۔ڈاکٹر لوہیا ،چودھری چرن سنگھ اور ملائم سنگھ یادوہی کی سیاسی وراثت ہے ۔انہوں نے کہاکہ سماجوادی پارٹی سماج کے محروم اور مایوسوں کی بہبودی کے لئے کام کررہی ہے ۔سماجوادی پارٹی کسانوں ،نوجوانوں،اساتذہ ،اقلتوں،تاجروں ،خواتین سمیت سماج کے ہرطبقہ کے بہبود کیلئے پر عزم ہے ۔